اردو

urdu

ETV Bharat / health

کیا ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض پپیتا کھا سکتے ہیں؟ ماہرین سے جانئے یہ کھائیں گے تو کیا ہوگا؟ - HEALTH BENEFITS OF EATING PAPAYA

کیا پپیتا ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے؟ جانئے ماہرین نے اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

کیا ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض پپیتا کھا سکتے ہیں؟ ماہرین سے جانئے یہ کھائیں تو کیا ہوگا؟
کیا ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض پپیتا کھا سکتے ہیں؟ ماہرین سے جانئے یہ کھائیں تو کیا ہوگا؟ (FREEPIK)

By ETV Bharat Health Team

Published : Jan 31, 2025, 2:15 PM IST

پپیتا ان پھلوں میں سے ایک ہے جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ اس پیلے رنگ کے اور میٹھے پپیتے میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ وٹامن اے، سی، ای، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے اچھا ہے۔ لیکن کیا شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد پپیتا کھا سکتے ہیں، ایسی صورتحال میں طبی ماہرین کی کیا رائے ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق پپیتے کے صحت سے متعلق فوائد درج ذیل ہیں۔

ہاضمہ بہتر کرتا ہے: ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ پپیتا کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اس میں موجود پاپین اینزائم ہاضمے کے مسائل سے نمٹنے میں موثر سمجھا جاتا ہے۔

دل کی صحت: ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتا اینٹی آکسیڈنٹ لائکوپین اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ پپیتا روزانہ کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوسکتا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بہت فائدہ مند ہے۔

کینسر سے بچاؤ: ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پھل میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ لائکوپین بعض اقسام کے کینسر سے بچا سکتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے: کہا جاتا ہے کہ پپیتے کے استعمال سے جسم کو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں ملتے ہیں جس کے نتیجے میں جسم کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

قدرتی سم ربائی: پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو قدرتی سم ربائی کا کام کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پپیتے کو خالی پیٹ کھانے سے جسم میں جمع ہونے والی نجاست کو آسانی سے دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کیا ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر والے لوگ پپیتا کھا سکتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کے مرض میں مبتلا افراد پپیتا کھا سکتے ہیں تاہم کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پپیتے میں گلیسیمک انڈیکس درمیانے درجے کا ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح زیادہ گلیسیمک پھلوں کے مقابلے میں جلدی نہیں بڑھتی۔ مزید برآں پپیتے میں موجود فلیوونائڈز انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتے ہیں اور خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پپیتا نہ صرف ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بلکہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے بھی اچھا مانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پپیتا پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم سے اضافی سوڈیم کو نکال کر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اسے زیادہ نہ کھائیں کیونکہ اس سے صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کو پپیتا کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details