اردو

urdu

ETV Bharat / health

آپ صرف 21 دن میں پیٹ کی چربی کم کر سکتے ہیں، بس ان پانچ باتوں پر عمل کریں - HOW TO REDUCE BELLY FAT

ماہر غذائیت کے مطابق صرف 21 دن میں پیٹ کی چربی اور وزن آسانی سے کم کیا جا سکتا ہے۔ جانیے کیسے....

صرف 21 دن میں پیٹ کی چربی کم کی جا سکتی ہے
صرف 21 دن میں پیٹ کی چربی کم کی جا سکتی ہے (Photo: Getty Images)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2025, 7:52 AM IST

Updated : Jan 7, 2025, 9:46 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک):موٹاپا اور پیٹ کی زیادہ چربی بہت سی بیماریوں کی وجہ ہے۔ زیادہ وزن کے مسئلے سے دوچار لوگوں کے پیٹ پر اضافی چربی جمع ہوجاتی ہے۔ اسے کم کرنے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت حال میں بہت سے لوگ پیٹ کی چربی اور وزن کم کرنے کے لیے ہریشان رہتے ہیں۔ اگر آپ بھی لٹکتے پیٹ، موٹاپے اور گیس کے مسئلے سے پریشان ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔

دراصل، کلینیکل نیوٹریشنسٹ آربی نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں پیٹ کی چربی کو 21 دن میں کم کرنے کے لیے کچھ ٹپس شیئر کی ہیں۔ ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ روزانہ کی پانچ آسان عادتوں سے ہی وزن کم کیا جا سکتا ہے، جانیں کیسے۔

21 دن میں پیٹ کی چربی کیسے کم کی جائے؟

کلینکل نیوٹریشنسٹ آربی کے مطابق پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے آپ کو پہلے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہوگا۔ کبھی بھی یہ نہ سوچیں کہ وزن کم کرنا ناممکن ہے اور ٹھان لیں کہ آپ کو کسی بھی طرح وزن کم کرنا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ صرف 21 دن میں اپنے مقصد تک پہنچنے کے کچھ آسان طریقے درج ذیل ہیں۔

کھانے پر کنٹرول

روزانہ کھانے کے بعد 12 سے 14 گھنٹے تک روزہ/اپواس رکھنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کے جسم کو توانائی کے لیے ذخیرہ شدہ چربی جلانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے لیے بہتر ہے کہ آپ ناشتے کے بعد لنچ کھانا چھوڑ دیں۔ بہتر ہوگا کہ بیچ میں صرف پھل کھائیں۔ وہیں رات کا کھانا سات بجے تک کھالیں، اس کے بعد کچھ بھی کھانے سے پرہیز کریں۔۔۔

تین چار گھنٹے بعد کچھ کھانا شروع کریں

آپ جب اپنا کھانا کم کر دیتے ہیں تو آپ کا جسم سست پڑ جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک کچھ نہیں کھائیں گے تو آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے دن میں چار بار کچھ نہ کچھ ضرور کھائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ پھل کا ایک ٹکڑا یا ایک مٹھی بھر خشک میوہ کھا سکتے ہیں۔ اس طرح کھانے سے آپ کا میٹابولزم فعال رہے گا اور بھوک کم ہوگی۔

کلینیکل نیوٹریشنسٹ آربی کی پوسٹ (ETV Bharat)

کس قسم کا کھانا کھانا چاہیے؟

سب سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ کیا کھا رہے ہیں۔ چربی اور وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ چکنائی والا کھانا نہ کھائیں۔ کھانا کھاتے وقت پہلے سبزیاں کھائیں، پھر پروٹین، صحت بخش چکنائی اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کھائیں۔ کیلوریز کو کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔ اس خوراک کے ساتھ یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے جسم کو ضروری غذائی اجزاء مل رہے ہیں۔

پروسیسرڈ فوڈ سے پرہیز کریں

اپنی خوراک سے میٹھے مشروبات، اور پراسیسڈ فوڈ اور پراسیسڈ نمکین مصنوعات کو نکال پھینکیں۔ یہ وزن کم کرنے کی کوششوں کو بری طرح سے متاثر کرسکتے ہیں۔ ان آپ کی مجموعی صحت کو نقصان پہنچے گا۔ اس لیے آپ کو ان سے بنا کوئی کھانا نہیں کھانا چاہیے۔

پانی پیتے رہیں

وزن کم کرنے کے لیے آپ کو دن بھر کافی مقدار میں پانی پینا چاہیے۔ ہر روز کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے لیے بس دوڑنے اور چلنے جیسا کام کریں۔ ان آسان اقدامات سے اپنا وزن کم کریں۔

آپ کا میٹابولزم جتنا زیادہ فعال ہوگا، اتنا ہی بہتر طریقے سے آپ کا وزن کم ہوگا۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ جسم میں کسی قسم کی سوجن نہ ہو۔ ہاضمے کی صحت بھی برقرار رکھی جائے۔ آپ مجموعی صحت کو برقرار رکھ کر اپنا وزن بھی قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رائتہ کی یہ آٹھ قسمیں گھر پر بنائیں، ذائقے کے ساتھ بے شمار فائدے

سردیوں میں گرم دودھ کے ساتھ ضرور کھائیں کھجور، فائدے جان کر حیران ہو جائیں گے

Last Updated : Jan 7, 2025, 9:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details