اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

نوئیڈا: یوٹیوبر ایلوش یادو گرفتار، عدالت نے 14 دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا - Youtuber Elvish Yadav

Youtuber Elvish Yadav Arrested: نوئیڈا پولیس نے اتوار کو یوٹیوبر ایلوش یادو کو گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سے عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یوٹیوبر ایلوش یادو کو نوئیڈا پولس نے گرفتار کیا
یوٹیوبر ایلوش یادو کو نوئیڈا پولس نے گرفتار کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 5:14 PM IST

Updated : Mar 17, 2024, 9:00 PM IST

نوئیڈا:بگ باس کے فاتح ایلوش یادو کو نوئیڈا پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ جہاں سے عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایلوش سے پولیس اسٹیشن سیکٹر 113 میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ دراصل ایلوش یادو کو ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر سپلائی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ پولیس رواں ماہ چارج شیٹ داخل کرے گی۔ نوئیڈا پولیس نے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا، جس کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ فی الحال انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کی۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو نوئیڈا پولیس نے ایک ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کے استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ جہاں یوٹیوبر ایلوش یادو بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں راہل، تیتوناتھ، جے کرن، نارائن اور رویناتھ شامل ہیں۔ پولیس کو راہل کے پاس سے 20 ملی لیٹر زہر ملا تھا۔

غور طلب ہو کہ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ایلوش نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اپنی وضاحت دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں صبح اٹھا، تو خبریں دیکھیں کہ ایلوش یادیو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میں آپ کو وہ تمام باتیں بتاؤں جو میرے خلاف ہو رہی ہیں، وہ جعلی ہیں اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ الزامات سے میرا نام خراب نہ کریں۔ میں یوپی پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ میں یوپی پولیس اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر اس معاملے میں مجھ پر ایک فیصد بھی الزامات ثابت ہو جائیں تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں۔ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ براہ کرم بغیر کسی ثبوت کے میرا نام خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلات نے بھی ایلویش یادو معاملے میں تفتیش شروع کی

ایلوش نے اس پورے معاملے میں خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن حال ہی میں جاری ہونے والے ایک آڈیو کلپ میں ایلوش کا نام سامنے آیا ہے۔ آڈیو میں گرفتار ملزم راہل یادو نے پی ایف اے (مینکا گاندھی کی تنظیم پیپلز فار اینیملز) کے رکن کو بتایا کہ اس نے یہ منشیات ایلوش کی پارٹی کو پہنچائی تھی۔

Last Updated : Mar 17, 2024, 9:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details