اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

دی گریٹ انڈین کپل شو: نئے نام کے ساتھ کپل شرما شو کی واپسی - The Great Indian kapil Show - THE GREAT INDIAN KAPIL SHOW

کامیڈی کنگ کپل شرما ایک بار پھر اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں ان کے نئے شو "دی گریٹ انڈین کپل شرما" کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کرکٹ سے لیکر سینیما کی دنیا تک کے ستارے بطور مہمان آئے اور شو میں خوب قہقہے لگائے۔

دی گریٹ انڈین کپل شو: نئے نام کے ساتھ کپل شرما شو کی واپسی
دی گریٹ انڈین کپل شو: نئے نام کے ساتھ کپل شرما شو کی واپسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 5:27 PM IST

ممبئی: "دی گریٹ انڈین کپل شو" کا ٹریلر بالآخر جاری کر دیا گیا۔ جس میں سنیل گروور گتھی بن کر واپس آئے ہیں۔ یہ شو اب نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگا۔ پہلے شو میں رنبیر کپور، عامر خان اور کرکٹر روہت شرما جیسے مہمان شامل ہوں گے۔ اس کی پہلی جھلک میں رنبیر کپور، نیتو کپور، عامر خان، روہت شرما، دلجیت دوسانجھ جیسے ستارے نظر آئے۔ یہ شو 30 مارچ سے نیٹ فلکس (Netflix) پر نشر ہوگا۔

سنیل گروور کی واپسی

کپل شرما شو سے کافی عرصے سے غیر حاضر رہنے والے کامیڈین سنیل گروور شو میں واپسی کر رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور مضحکہ خیز کردار گتھی اور ڈاکٹر گلاٹی کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ اب مداحوں کے لیے خوش خبری ہے کہ ایک بار پھر ڈاکٹر گلاٹی شو میں مہمانوں اور مداحوں کو گدگدائیں گے۔

کپل شرما کی شو "دی گریٹ انڈین کپل شو" کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز ہوا۔ تاہم سنیل گروور گتھی کے طور پر واپس آئے۔ یہ شو جو اب نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگا، اس کے شروعاتی شو میں رنبیر کپور، عامر خان، کرکٹر روہت شرما اور دیگر مہمان شامل ہوں گے۔ ارچنا پورن سنگھ بھی اپنے خصوصی جج کی کرسی پر واپس آگئی ہیں۔

نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگا

نیٹ فلکس کے شو "دی گریٹ انڈین کپل شو" کا ٹریلر بالآخر جاری کر دیا گیا ہے۔ سنیل گروور جنہوں نے شو شروع ہونے پر اس میں اہم کردار ادا کیا تھا، اپنے مشہور کردار گتھی کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ ٹریلر میں کپل اپنے شو کو ایک نیا روپ دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ شو 30 مارچ سے نیٹ فلکس پر صرف ہفتہ کی رات 8 بجے نشر ہوگا۔

ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کپل نے کیپشن لکھا کہ 'یہ ہنسنے کا وقت ہے جو کہ پہلے کبھی نہیں تھا! کیونکہ گینگ واپس آ گیا ہے اور اس بار ہم بین الاقوامی لیبل پر نشر کرنے جارہے ہیں۔ دی گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ سے ہر ہفتہ کی رات 8 بجے صرف نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details