حیدرآباد:بالی ووڈ اسٹار اداکارہ شردھا کپور اس وقت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم ستری 2 کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔ آج 21 اگست کو فلم اپنا پہلا ہفتہ مکمل کرنے جا رہی ہے۔ فلم نے 6 دنوں میں باکس آفس پر 250 کروڑ روپے عبور کر لیا ہے۔ستری 2 کی کامیابی کے ساتھ ہی شردھا کپور کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے فالوورز کی تعداد اتنی بڑھ گئی کہ اداکارہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
شردھا کپور نے انسٹاگرام پر پی ایم مودی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ستری 2 کی کامیابی کے درمیان شردھا کپور کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 91.4 ملین ہو گئی ہے۔ جبکہ پی ایم مودی کے مداحوں کی تعداد 91.3 ملین ہے۔ ایسے میں شردھا کپور نے فالوورز کی دوڑ میں پی ایم مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں، X (پہلے ٹویٹر) پر 101.2 ملین مداح پی ایم مودی کو فالو کرتے ہیں، جو دنیا میں لیڈر کے فالوورز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وہیں اداکاراؤں میں پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کس کے ہیں؟
پریانکا چوپڑا 91.8
شردھا کپور- 91.4
نریندر مودی- 91.3