اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

77واں لوکارنو فلم فیسٹیول: شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ روانہ، اس اعزاز سے نوازے جائیں گے - Shah Rukh Khan - SHAH RUKH KHAN

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ خبر کے مطابق وہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

Shah Rukh Khan
شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ روانہ (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 1:54 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ کنگ خان کو 9 اگست کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اطلاع ہے کہ کنگ خان لوکارنو فلم فیسٹیول کے 77ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ گیے ہیں، جہاں انہیں کیرئیر اچیومنٹ ایوارڈ - Pardo alla Carriera سے نوازا جائے گا۔ ممبئی ایئرپورٹ سے سپرسٹار کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی گاڑی سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سفید ٹی شرٹ اور نارنجی جیکٹ میں ملبوس 'پٹھان' براہ راست ایئرپورٹ کے سکیورٹی پوائنٹ پر پہنچئے۔ وہ وہاں موجود پاپرازیوں سے بچتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی منیجر پوجا ددلانی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوارڈ کی تقریب 10 اگست بروز ہفتہ کی شام Piazza Grande میں منعقد ہوگی۔ یہاں شاہ رخ خان کو کیرئیر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کی فلم دیوداس (2002) فلم فیسٹیول کے دوران دکھائی جائے گی۔ اس کے بعد شاہ رخ 11 اگست بروز اتوار اسپازیو سنیما فورم میں اپنے مداحوں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ 77واں لوکارنو فلم فیسٹیول 7 اگست کو شروع ہوا اور 17 اگست 2024 کو ختم ہوگا۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں کنگ خان نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزارتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔ یہ ویڈیو ان کے ایک مداح نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی ہے، جو اسی ریستوران میں موجود تھے۔

سال 2023 میں 'پٹھان، جوان اور ڈنکی' جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد، شاہ رخ خان اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس کا نام 'کنگ' ہے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سوہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کو 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

شاہ رخ خان کی آنکھوں کے علاج کا مسئلہ، حیدرآباد کے ایک اسپتال کا بھی کیا دورہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details