نئی دہلی:ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، ایک اہم سنی اسلامی ملک سعودی عرب نے پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خبر نے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ یہ قدامت پسند سلطنتوں کے بین الاقوامی خوبصورتی کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی سمت میں یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
اس عالمی پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ’مِس یونیورس 2024‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔ رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔
انہوں نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، مس یونیورس میں پہلی بار کوئی ماڈل سعودی عرب کی نمائندگی کروں گی۔'
ریاض سے تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ وہ ماضی میں مِس عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔