حیدرآباد: گزشتہ دنوں پروڈیوسر سلیم خان اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کی زندگی پر بننے والی دستاویزی سیریز 'اینگری ینگ مین' ریلیز کی گئی ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان اور جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر نے بھی شرکت کی تھی۔
غور طلب ہے کہ اس دوران بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان نے سلمان خان سے پوچھا کہ اگر آپ کو اپنے والد سلیم خان اور جاوید اختر کسی فلم کو دوبارہ بنانے کا موقع ملے تو آپ کون سی فلم کو دوبارہ بنانا پسند کریں گے؟
اس موقع پر بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے مشہور بالی ووڈ فلم 'شعلے' کا نام لیا اور کہا کہ اگر میں کسی فلم کا ری میک بنانا چاہوں گا تو وہ شعلے ہے۔ کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں جے اور ویرو دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ولین گبرکے کردار کا بھی خواہش مند ہوں۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ فلم شعلے میں ولین گبر کا کردار امجد خان نے کیا تھا اور اس کردار کو اداکار سنجیو کمار اور امیتابھ بچن بھی کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں دستاویزی سیریز اینگری ینگ مین کا فسٹ لک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ 'سلیم خان، جاوید اختر اینگری ینگ مین کے طور پر'۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیریز کا ٹائٹل لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نمائندگی کرتا ہے۔ جسے کسی اور نے نہیں بلکہ سلیم جاوید نے بنایا ہے۔