ممبئی: بدھ کو مہاراشٹر میں ممبئی کے ساحل کے قریب مسافروں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں تین ملاحوں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 101 افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کے بعد 5 افراد لاپتہ ہیں۔ اسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ باقی افراد کی حالت مستحکم ہے۔
اس بارے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں 10 شہری اور تین بحریہ کے اہلکار شامل ہیں۔
#WATCH | Mumbai Boat Accident | The Indian Coast Guard carried out rescue operations after a ferry capsized near the Gateway of India.
— ANI (@ANI) December 18, 2024
(Video Source: Indian Coast Guard) pic.twitter.com/dAGOT83v2X
انہوں نے بتایا کہ بحریہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق شام 7.30 بجے تک مرنے والوں کی تعداد 13 ہے۔ فڈنویس نے کہا کہ نیلکمل کشتی ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزیرے کی طرف جارہی تھی کہ شام 4 بجے کے قریب اسپیڈ بوٹ اس سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کشتی اور اسپیڈ بوٹ میں کتنے لوگ سوار تھے۔ ایک دفاعی اہلکار نے بتایا کہ بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے، جس میں بحریہ کی 11 کشتیاں، مرین پولیس کی تین کشتیاں اور ایک کوسٹ گارڈ کی کشتی کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔
#WATCH | Mumbai Boat accident | Mumbai: The Indian Coast Guard releases the video of the rescue operation of the capsized boat near the Gateway of India.
— ANI (@ANI) December 18, 2024
There were a total of 85 passengers on board including the crew. 80 people have been rescued so far and 5 people are… pic.twitter.com/oTLr4SuaJG
اہلکار نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ آپریشن میں چار ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ پولیس جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی اور علاقے کے ماہی گیر بھی بچاؤ آپریشن میں شامل تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی پر عملے کے ارکان کے ساتھ 85 افراد سوار تھے۔ تاہم جائے حادثہ پر بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے اور 108 ایمبولینس اور مرین پولیس موقع پر موجود ہے۔