نئی دہلی: لوک سبھا کے 21 ممبران اور راجیہ سبھا کے 10 ممبران سمیت 31 ممبران کو 'ون نیشن ون الیکشن' کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا ممبر بنایا گیا ہے۔ اس میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ منیش تیواری، دھرمیندر یادو، کلیان بنرجی، سپریا سولے، شری کانت ایکناتھ شندے، بی جے پی کے سمبت پاترا، انل بلونی، انوراگ سنگھ ٹھاکر کو جے پی سی کے مجوزہ ارکان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
21 members from Lok Sabha; 10 from Rajya Sabha in Joint Parliamentary Committee (JPC) for 'One Nation One Election'
— ANI (@ANI) December 18, 2024
Priyanka Gandhi Vadra, Manish Tewari, Dharmendra Yadav, Kalyan Banerjee, Supriya Sule, Shrikant Eknath Shinde, Sambit Patra, Anil Baluni, Anurag Singh Thakur named… pic.twitter.com/GaZ1aw3z8m
اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ منگل کو لوک سبھا میں پیش کیے گئے بلوں میں ہندوستان بھر میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم، اس تجویز کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہوں نے جمہوریت پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔
حزب اختلاف نے خدشات کا اظہار کیا کہ اس تبدیلی سے حکمراں جماعت کو غیر متناسب فائدہ پہنچ سکتا ہے، اس سے ریاستوں میں انتخابی عمل پر غیرضروری اثر پڑ سکتا ہے اور علاقائی جماعتوں کی خود مختاری کمزور ہو سکتی ہے۔ اس بل کو گزشتہ ہفتے کابینہ نے منظوری دی تھی۔ ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے ان بلوں کو اب مزید غور و خوض کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجا جائے گا۔
مرکزی وزیر قانون ارجن میگھوال نے آج ایوان زیریں میں دو اہم بل پیش کئے۔ ان میں آئین (ایک سو انتیسویں ترمیم) بل 2024 اور یونین ٹیریٹری قانون (ترمیمی بل) 2024 شامل ہیں۔ 'آئین (ایک سو انتیسویں ترمیم) بل، 2024' اور 'یونین ٹیریٹری لاز (ترمیمی) بل، 2024'، جس میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں دونوں کے لیے بیک وقت انتخابات کرانے کی تجویز ہے۔
مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے ان بلوں کو لوک سبھا میں پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جب ون نیشن، ون الیکشن بل کو کابینہ میں منظوری کے لیے لایا گیا تو پی ایم مودی نے کہا تھا کہ اسے تفصیلی بحث کے لیے جے پی سی کو بھیجنا چاہیے۔