ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے مداحوں کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کا او ٹی ٹی ورژن اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دراصل بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے لیکن سلمان خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس بار بھائی جان شو کی میزبانی کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ اب اس شو کی میزبانی کے لیے بالی ووڈ کے تین بڑے نام سامنے آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم سکندر کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔ ایسے میں بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی کے لیے فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور اور سنجے دت کے نام سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ان تین ستاروں میں کرن جوہر کے پاس شو کی میزبانی کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ غور طلب ہے کہ بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی۔