اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سلمان اور شاہ رخ خان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا - MAHARASHTRA ASSEMBLY ELECTIONS 2024

مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ بالی ووڈ ستارے صبح سے ہی ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں۔

MAHARASHTRA ASSEMBLY ELECTIONS 2024
سلمان اور شاہ رخ خان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2024, 5:20 PM IST

Updated : Nov 20, 2024, 6:01 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے ریاست کی تمام 288 سیٹوں پر 20 نومبر کی صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ وہیں بالی ووڈ کے ستارے آج صبح سے ہی حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں۔ اکشے کمار اور سونو سود سمیت کئی ستاروں نے صبح سویرے ووٹ ڈالا۔ سلمان خان کی فیملی نے ووٹ ڈال دیا ہے اور ووٹ ڈالنے کے بعد انہیں پولنگ بوتھ کے باہر دیکھا گیا۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں بی ٹاؤن کے ان مشہور شخصیات پر جو پولنگ بوتھ کے باہر کیمرے میں قید ہوئے۔

سلمان نے سخت سیکورٹی کے درمیان اپنا ووٹ کاسٹ کیا:

بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فیملی پہلے ہی ووٹ ڈال چکی ہے۔ اب اداکار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی کے ماؤنٹ میری اسکول پولنگ بوتھ پہنچے۔ سلمان نے سخت سکیورٹی کے درمیان اپنا ووٹ ڈالا۔ غور طلب ہے کہ انہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جس کے باعث اداکار کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ ووٹ ڈالا:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی کے پولنگ بوتھ پر دیکھا گیا۔ سپر سٹار کنگ خان کو اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی سے اتر کر پولنگ بوتھ کی طرف جاتے دیکھا گیا۔ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا خان اور بیٹے آریان خان کے ساتھ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سلمان خان کے بھائی نے ووٹ کاسٹ کیا:

سلمان خان کے بھائی اداکار سہیل خان نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا، 'میں چاہتا ہوں کہ جو بھی منتخب ہو وہ باندرہ سے اسی طرح محبت کرے جس طرح باندرہ کے تمام باشندے اس سے محبت کرتے ہیں۔ ووٹ دینا ایک ذمہ داری ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ووٹنگ کا فیصد بڑھائیں کیونکہ ہم نے اپنے سیاستدانوں کو منتخب کرنا ہے۔ اگر ہم ووٹ نہیں دیتے تو یہ ہماری غلطی ہو گی۔'

شردھا کپور نے اپنی فیملی کے ساتھ ووٹ ڈالا:

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کو ممبئی میں پولنگ بوتھ کے باہر اپنی والدہ شیوانگی کولہاپورے، خالہ اور اداکارہ پدمنی کولہاپورے اور بھائی سدھانت کپور کے ساتھ دیکھا گیا۔ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد، اداکارہ نے اپنے خاندان کے ساتھ پاپرازی کے لیے پوز دیا۔

جاوید اختر، اداکارہ پونم ڈھلوں نے ووٹ ڈالا:

مشہور اسکرین رائٹر جاوید اختر اور اداکارہ پونم ڈھلوں نے ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد پونم ڈھلون کو اپنی سیاہی والی انگلی دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سیف علی اور کرینہ کپور خان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا:

بالی ووڈ کا پاور پیک جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد پاپرازی نے جوڑے کو اپنی کار کی طرف تیز رفتاری سے جاتے ہوئے کیمرے میں قید لیا۔

روہت شیٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے ووٹ ڈالا:

ڈائریکٹر روہت شیٹی ممبئی میں ایک پولنگ بوتھ پر مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی سیاہی والی انگلی دکھائی اور پاپرازی کے لیے پوز دیا۔ روہت شیٹی نے کہا، 'میں ووٹ دینے آیا ہوں اور ہم سب کو ووٹ دینا چاہیے، یہ بہت ضروری ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سیاسی، سماجی اور فن کے شعبوں سے جڑی ہستیوں نے اپنی حق رائے دہی کا کیا استعمال

Last Updated : Nov 20, 2024, 6:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details