ممبئی:جھانوی کپور اور راجکمار راؤ اسٹارر اسپورٹس ڈرامہ فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو لیکر شائقین جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی پہلی جھلک کا انتظار کر رہے تھے۔
غور طلب ہے کہ آج 8 مئی کو 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کے پروڈیوسر کرن جوہر نے فلم سے جھانوی اور راجکمار کے پوسٹر دکھائے ہیں۔ کرن جوہر نے 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' سے تین تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں جھانوی اور راجکمار کے چہرے نظر آ رہے ہیں۔
کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' سے جھانوی اور راجکمار راؤ کی پہلی جھلک شیئر کی اور لکھا کہ 'محبت ایک نامکمل پارٹنرشپ کا گواہ ہے، جو بہت سی حدوں سے باہر ہے، مسٹر اینڈ مسز ماہی' تھیٹر میں 31 مئی کو آرہا ہے۔ غور طلب ہو کہ اس فلم کو سرن شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب راجکمار راؤ اور جھانوی کپور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔