اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

سیف علی خان کے پوسٹر پر مشتمل پروپیگنڈہ ویڈیو پر جموں و کشمیر پولیس الرٹ، کہا، شیئر کیا تو... - Saif Ali Khan Movie Phantom - SAIF ALI KHAN MOVIE PHANTOM

جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جیش محمد عسکریت پسند تنظیم کی طرف سے بنائے گئے پروپیگنڈہ ویڈیوز کو شیئر نہ کریں۔ اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان بھی شامل ہیں۔

Saif Ali Khan Movie Phantom
سیف علی خان کے پوسٹر پر مشتمل پروپیگنڈہ ویڈیو (Photo: IANS, ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 9:28 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے پیر (22 جولائی) کو ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ذریعہ بنائے گئے پروپیگنڈہ ویڈیو کے خلاف لوگوں کو الرٹ جاری کیا۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے ویڈیوز شیئر نہ کریں۔ اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی فلم 'فینٹم' کا پوسٹر ہے۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ پیر 22 جولائی، جموں و کشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ایکس پوسٹ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایک الرٹ جاری کیا، انہوں نے کہا کہ جیش نے بالی ووڈ فلم فینٹم کے پوسٹر کے ساتھ اداکار سیف علی خان کی تصویر پر مشتمل ایک ویڈیو بنایا ہے۔ یہ ویڈیو 5 منٹ 55 سیکنڈ کی ہے جسے انہوں نے 22 جولائی 2024 کو دوپہر 2 بجے کے قریب جاری کیا ہے۔ سبھی کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ان نکات پر توجہ دیں۔ سب سے پہلے وہ اسے کسی بھی طرح سے کسی کو نہیں بھیجیں گے۔ دوسرا وہ ایک پیغام کے ذریعے رپورٹ کریں گے کہ انہیں یہ پروپیگنڈہ ویڈیو کس کی طرف سے ملا ہے۔ ویڈیو موصول ہونے کی تاریخ، وقت اور ٹیلی فون نمبر کا ذکر کریں گے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اس کی اطلاع اپنے نگران افسر کو دیں گے اور سول افسران بھی اپنے نگران افسر کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اس کی اطلاع دیں گے۔ اس ویڈیو کو کسی بھی صورت میں آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ اس طرح کے مواد کو پوسٹ کرنا اور آگے بڑھانا یو اے پی اے کی دفعہ 13 اور 18 کے تحت جرم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details