ممبئی: پنجابی اسٹار دلجیت دوسانجھ ایک شاندار گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مزاحیہ اداکار بھی ہیں اور ان دنوں وہ اپنی فلم 'جٹ اینڈ جولیٹ 3' کی وجہ سے خبروں کی زینت بھی بن رہے ہیں۔ یہ فلم 28 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔ آج دلجیت کا گانا 'بھیروا اینتھم' جو کہ ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کی فلم کالکی 2898 کا ہے، ریلیز ہو گیا ہے۔
اپنی فلم 'جٹ اینڈ جولیٹ 3' کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں دلجیت نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں دلجیت دوسانجھ نے انکشاف کیا کہ وہ 8 سال کی عمر میں ایک لڑکی کی وجہ سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔
پنجابی اسٹار نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں ان کے سینئرز نے ان سے اپنی پسندیدہ لڑکی کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس کے بارے میں بتا دیا، جس کے بعد سینئرز نے انہیں اس لڑکی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے بھیج دیا۔