ممبئی: سال 2013 میں سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جولی ایل ایل بی' میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد سال 2017 میں جولی ایل ایل بی کا سیکوئل ریلیز ہوا، جس میں اکشے کمار کا مرکزی کردار تھا۔ اس فرنچائزی کے مداحوں کو اس کے تیسرے حصے کا طویل وقت سے انتظار ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جولی ایل ایل بی 3 میں اکشے اور ارشد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
غور طلب ہو کہ شوٹنگ لوکیشن پر پری پروڈکشن کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 2024 میں مکمل ہو جائے گی اور فلم 2025 میں سینما گھروں میں دستک دے سکتی ہے۔
رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ارشد وارثی بہت جلد اکشے کمار کے ساتھ فلم 'جولی ایل ایل بی 3' کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شوٹنگ کا پہلا شیڈول راجستھان میں ہوگا جہاں لوکیشن پر پری پروڈکشن کا کام شروع ہوچکا ہے۔ سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہونے والی تھی۔ اکشے کمار 'جولی ایل ایل بی 3' میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ تیسری قسط میں دونوں جولیاں آمنے سامنے ہوں گی، جس میں سوربھ شکلا ایک بار پھر جج کے طور پر اپنا یادگار کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔