ممبئی: مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی 12 جولائی کو ہونے جا رہی ہے۔ 5 جولائی کو اننت اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب منعقد ہورہی ہے۔ جس میں مکیش امبانی نے دنیا کے مشہور پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو بھی پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔
اس سے قبل دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ ریحانہ کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں رقص اور گانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اس سنگیت تقریب میں جسٹن بیبر کے ساتھ بھارتی ریپر بھی اپنے گانوں کے ساتھ چار چاند لگائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مکیش امبانی نے جسٹن بیبر کو فیس کے طور پر 83 کروڑ روپے دیے ہیں۔
کس نے کتنی فیس لی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر اننت رادھیکا کی سنگیت تقریب میں شرکت کے لیے آج رات ممبئی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالر بطور فیس وصول کی ہے۔ اس سے قبل مکیش امبانی نے دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ اور ڈانسر ریحانہ کو اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 74 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ اسی دوران، اننت-رادھیکا کی کروز پارٹی حال ہی میں منعقد ہوئی، جس میں پاپ گلوکارہ کیری پیٹی نے پرفارم کرنے کے لیے 45 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔