ممبئی: صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے ساتھ ایک بار پھر واپسی کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی شوٹنگ شروع کرر ہے۔ ہیں کل رات بگ بی نے کے بی سی 16 کے سیٹ سے اپنی دو تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں امیتابھ بچن کے بی سی 16 کے سیٹ پر کافی متحرک نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرکے بگ بی نے کیپشن میں شو کے بارے میں بھی معلومات دی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر کے بی سی کے ناظرین کے جوش و خروش میں بے پناہ اضافہ ہونے والا ہے۔
بگ بی نے گزشتہ رات کے بی سی16کے سیٹ سے اپنے X ہینڈل پر دو شاندار تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سوٹ اور بوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک تصویر میں بگ بی سیٹ کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب کہ دوسری تصویر میں وہ ہاتھ پھیلا کر ہاٹ سیٹ کے قریب کھڑے ہیں۔ ایک تصویر رنگین ہے اور دوسری تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے۔ رنگین تصویر شیئر کرنے کے بعد کیپشن میں لکھا ہے، ہاں، میں پھر سے واپس آگیا ہوں، روٹین میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، ریس جاری ہے۔ امیتابھ بچن نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'کے بی سی 16 کے ساتھ واپسی