اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

اکشے کمار کورونا سے متاثر، اداکار اننت-رادھیکا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے - Akshay Kumar - AKSHAY KUMAR

سپر اسٹار اکشے کمار کا مبینہ طور پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اور فلم سرفرا کی آخری پروموشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔

Akshay Kumar
اکشے کمار کورونا سے متاثر (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 3:54 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ آج 12 جولائی کو اداکار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ غور طلب ہے کہ اکشے کمار کی فلم سرفرا بھی آج 12 جولائی کو ریلیز ہوئی ہے۔

وہیں اننت-رادھیکا کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں اکشے کمار کے مداح ان کے کورونا سے متاثر ہونے سے حیران ہیں۔ اداکار نے اب کورونا کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ اکشے کمار ڈاکٹروں کے مشورے پر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

اکشے کمار کو جام نگر میں اننت-رادھیکا کی شادی کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔ اکشے کمار نے صبح 3 بجے تک یہاں پر بھرپور ڈانس کیا، لیکن اب اننت-رادھیکا کی شادی میں اکشے کمار کی غیر موجودگی کی وجہ سے رنگ کچھ پھیکا پڑ سکتا ہے۔ اکشے کمار بالی ووڈ کے سب سے فٹ سینئر اداکار ہیں اور اکشے پہلی بار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اکشے کمار کورونا کے دور میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر پر ہی رہے۔

واضح رہے کہ آج 12 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم سرفرا تمل سپر اسٹار سوریا اسٹارر فلم سورارائی پوترو کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سدھا کونگارا نے کی ہے۔ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ رادھیکا مدن مرکزی کردار میں ہیں اور پریش راول فلم میں ولن کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ شائقین فلم سرفرا کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ یہ فلم بھلے ہی اکشے کمار کے لیے باکس آفس پر کامیاب نہ ہو لیکن اسے بالی ووڈ میں واپسی کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ میں اکشے کمار کے ایونٹ میں چپلوں کی بارش

کھلاڑی اکشے کمار نے بالی ووڈ کے ہر میدان میں بازی ماری

ABOUT THE AUTHOR

...view details