اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم مہاراج سے او ٹی ٹی ڈیبیو کے لیے تیار - Junaid Khan OTT Debut - JUNAID KHAN OTT DEBUT

عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم مہاراج کے ساتھ او ٹی ٹی ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ آئیے جانتے ہیں فلم مہاراج کب اور کہاں ریلیز ہوگی۔

Junaid Khan OTT Debut
عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم مہاراج سے او ٹی ٹی ڈیبیو کے لیے تیار (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 7:58 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان او ٹی ٹی میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں۔ ان کی پہلی فلم 'مہاراج' کی ریلیز کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی ہے۔ مداحوں کو جنید خان کے ڈیبیو کا بے صبری سے انتظار تھا، وہ عامر کے لاڈلے کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ آخر کار انتظار ختم ہوا، ان کے او ٹی ٹی ڈیبیو کی تاریخ سامنے آ گئی۔

غور طلب ہے کہ فلم مہاراج میں شروری، جیدیپ اہلاوت اور شالنی پانڈے نے بھی خصوصی کردار ادا کیے ہیں۔ دی رومانٹکس اور دی ریلوے مین کے بعد یہ یش راج فلمز کا تیسرا ڈائریکٹ ٹو ڈیجیٹل پروجیکٹ ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوئی تھی اور اس کے فوراً بعد میکرز نے فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب خبر کے مطابق مہاراج کو جون 2024 میں ریلیز کرنے کی تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنید خان کی فلم 'مہاراج' کا پریمیئر 14 جون 2024 کو ہوگا۔

رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم مہاراج کا ٹریلر 5 جون کے قریب ریلیز کیا جائے گا، جس کے بعد فلم کو 9 دن بعد او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا۔ مہاراج کو سدھارتھ پی ملہوترا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ جنہوں نے آخری بار یش راج فلمز کے لیے رانی مکھرجی کی فلم ہچکی کی ہدایت کاری کی تھی۔

فلم مہاراج میں شروری، جیدیپ اہلاوت اور شالنی پانڈے بھی خاص کردار میں نظر آئیں گیے۔ فلم میں جنید کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو اقتدار میں آنے والوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ ان کے پاس لو ٹوڈے کا ریمیک بھی ریلیز کے لیے تیار ہے، جسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details