نئی دہلی:بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اٹھارھویں لوک سبھا کے تیسرے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں کی اس خصوصی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کنگنا رناوت کو سی آئی ایس ایف کی خاتون نے تھپڑ مارا، کنگنا کا بیان آیا سامنے - Kangana Ranawat Slapped
مرکزی وزیر چراغ پاسوان اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے بدھ (26 جون) کو پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے کھل کر بات کی۔ وائرل ویڈیو میں کنگنا اور چراغ پارلیمنٹ کے باہر کسی چیز پر زور زور سے ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران دونوں کو ہائی فائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایمرجنسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر این ڈی اے کے احتجاج پر اداکارہ سے سیاستداں بنی کنگنا رناوت نے کہا، 'جو لوگ سب سے زیادہ آئین کی بات کرتے ہیں انہیں بھی ذمہ داری لینا چاہیے۔ وہ اپنے باپ اور دادی کے نام پر ووٹ حاصل کر رہے ہیں تو کیا وہ اپنے کاموں کی ذمہ داری لیں گے؟ انہیں اپنا ٹریک ریکارڈ دیکھنا چاہیے کہ جمہوریت کا گلا کیسے گھونٹ دیا گیا۔