ممبئی: عالمی منڈی میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی ایس بی آئی، آئی سی آئی آئی بینک، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس سمیت سولہ بڑی کمپنیوں میں مقامی سطح پر زبردست خریداری کی بدولت شیئر بازار گزشتہ دو دن کی گراوٹ سے نکل کر اور آج مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 167.06 پوائنٹس کے تیزی کے ساتھ 71,595.49 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 64.55 پوائنٹس بڑھ کر 21,782.50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.82 فیصد گر کر 39,569.57 پوائنٹس اور اسمال کیپ کو 1.36 فیصد کی کمی سے 45,650.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3932 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1316 میں خریداری ، 2518 میں فروخت ہوئی جبکہ 98 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ نفٹی کی 27 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 23 کمپنیوں میں گراوٹ رہی۔