ممبئی:عالمی منڈی کے کمزور رجحان کے باوجود مقامی سطح پر کم قیمتوں پر مالیاتی خدمات، بینکنگ، کنزیومر ڈیوریبلس اور دھات سمیت نو گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل چار دنوں کی گراوٹ سے نکل کر تیزی کے ساتھ بند ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 599.34 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد چھلانگ لگا کر 73,088.33 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 151.15 پوائنٹس یعنی 0.69 فیصد چھلانگ لگا کر 22,147.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت غالب رہی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.39 فیصد گر کر 40,004.52 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.04 فیصد گر کر 45,433.79 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3903 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2073 میں کمی جبکہ 1717 میں تیزی رہی جبکہ 113 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ نفٹی کی 30 کمپنیوں میں خریداری ہوئی جبکہ 19 میں فروخت ہوئی اور ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔