ممبئی: بجٹ میں عوام پسند وعدوں کے بجائے ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے پرجوش سرمایہ کاروں کی تیل اور گیس، توانائی، دھاتیں، آئی ٹی اور ٹیک سمیت سولہ گروپوں میں زبردست خریداری کی بدولت آج سنسیکس اور نفٹی میں اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 440.33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 72085.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 156.35 پوائنٹس اچھل کر 21853.80 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.80 فیصد بڑھ کر 38928.11 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 45849.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3943 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2036 میں خریداری 1811 فروخت جب کہ 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 38 کمپنیاں منافع جبکہ 12 نقصان میں رہیں۔