نئی دہلی: برطانیہ میں لندن کے اشاعتی ادارے سینٹرل بینکنگ نے سال 2024 کا رِزک مینجمنٹ ایوارڈ ریزرو بینک آف انڈیا کو دیا ہے۔آر بی آئی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ رزک کلچر اور بیداری کو بہتر بنانے کے لیے انھیں بہترین رزک مینیجر کے ایوارڈ سے نوزا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر منورنجن مشرا نے آر بی آئی کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
حالیہ عالمی اقتصادی بحران کے دوران آر بی آئی نے مانیٹری پالیسی کے تئیں محتاط رویہ اپنایا، سرفہرست بینک نے بہت سے دوسرے مرکزی بینکوں کے برعکس شرح سود میں زبردست اضافہ نہیں کیا، جس سے بھارت میں اقتصادی ترقی میں رکاوٹ پڑ سکتی تھی۔ تاہم اس نے مہنگائی پر گہری نظر رکھتے ہوئے شرحوں کو مستحکم رکھ کر ایک مستحکم موقف برقرار رکھا۔