ممبئی: آن لائن ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی پے ٹی ایم کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی اور مالیاتی خدمات کمپنی پے ٹی ایم کی بینکنگ شاخ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک(پی پی بی ایل) پر نئے صارفین کو شامل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یعنی اب کوئی نیا کسٹمر پی پی بی ایل میں شامل نہیں ہو سکے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے بدھ کو یہ حکم جاری کیا۔
ڈِپازٹ ٹاپ اپ قبول نہیں ہونگے
پے ٹی ایم ادائیگی بینک میں نئے صارفین کو شامل کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ، آر بی آئی نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو 29 فروری 2024 کے بعد کسی بھی صارف کے اکاؤنٹ، والیٹ اور فاسٹیگ میں ڈپازٹ/ٹاپ اپ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بینک کے صارفین کو بغیر کسی پابندی کے اپنے کھاتوں بشمول سیونگ اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ، پری پیڈ انسٹرومنٹس، فاسٹیگ، نیشنل کامن موبلٹی کارڈ سے بیلنس نکالنے یا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ آر بی آئی کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ سیونگ بینک اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ اور فاسٹیگ میں پہلے سے جمع کی گئی رقم کو بغیر کسی پابندی کے نکالا یا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کے خلاف یہ کاروائی بینکنگ ریگولیشن ایکٹ-1949 کی دفعہ 35A کے تحت کی ہے۔
آر بی آئی نے پے ٹی ایم پر ایکشن کیوں لیا؟