نئی دہلی/نوئیڈا: گوتم بدھ نگر انتظامیہ نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ 14 آیورویدک ادویات کو پیمانے پر کھرا نہ اترنے کی وجہ سے اس کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں پتنجلی آیوروید لمیٹڈ نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ کمپنی نے 14 مصنوعات کی فروخت روک دی ہے جن کا مینوفیکچرنگ لائسنس اپریل میں اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹی نے معطل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 اپریل کو، اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹی نے پتنجلی آیوروید لمیٹڈ اور دیویا فارمیسی کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سے ان پروڈکٹس پر پابندی لگادی گئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر کے علاقائی آیورویدک اور یونانی افسر نے جمعہ کو 14 مصنوعات پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ریاستی ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی، آیورویدک اور یونانی خدمات، اتراکھنڈ کے احکامات کے بعد کی گئی ہے۔
گوتم بدھ نگر کے علاقائی آیورویدک اور یونانی اہلکار، ڈاکٹر دھرمیندر کمار کیم نے کہا کہ دیویا کی منسلک فہرست میں شامل 14 دوائیوں کا مینوفیکچرنگ لائسنس۔ فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں اب ایسے میں کوئی ان پروڈکٹس کو فرقخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی۔
پتنجلی کے مندرجہ ذیل 14 پروڈکٹس پر پابندی:
پتنجلی کے جن 14 پروڈکٹس کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں:
شواساری گولڈ،
شواساری وٹی،
برونکوم،
شواسری پرواہی،