نئی دہلی: کیا آپ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے سبسکرائبر ہیں؟ کیا آپ کے پی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات میں کوئی غلطی ہے؟ یا ذاتی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ ای پی ایف او نے پی ایف اکاؤنٹ میں آپ کی تفصیلات آن لائن آسانی سے تبدیل کرنے کی سہولت شروع کی ہے۔
اس سے پہلے، ای پی ایف اکاؤنٹ میں تفصیلات کو تبدیل کرنے کے لیے، ملازمین کو اپنے امپلائر کے ذریعہ دیا گیا مشترکہ اعلامیہ فارم بھرنا پڑتا تھا اور اسے ای پی ایف او آفس میں جمع کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب ایسی کسی ضرورت کے بغیر، آپ اپنے پی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات آن لائن بہت آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر ای پی ایف صارفین اپنی 11 پرسنل تفصیلات آن لائن تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ ای پی ایف (EPF ) پیرامیٹرز ہیں جنہیں آپ آن لائن موڈ کے ذریعے تبدیل کر سکتے ہیں:
1- ملازم کا نام
2- جنس
3- تاریخ پیدائش
4- ماں/باپ کا نام
5- رشتہ
6- ازدواجی حیثیت
7- جوائننگ کی تاریخ
8- نوکری چھوڑنے کی وجہ؟
9- ملازمت چھوڑنے کی تاریخ
10- قومیت
11- آدھار نمبر
ای پی ایف کی تفصیلات آن لائن کیسے تبدیل کریں؟
1- سب سے پہلے ای پی ایف او (EPFO) کا آفیشل پورٹل epfindia.gov.in کھولیں۔
2- ہوم پیج پر نظر آنے والے سروسز ٹیب پر کلک کریں۔
3- نیچے سکرول کریں اور ایمپلائز کے لیے آپشن کو منتخب کریں۔
4- پھر ممبر یو اے این (UAN) آن لائن سروس کے آپشن پر کلک کریں۔
5- پھر ایک نیا صفحہ کھلے گا۔ یو اے این (UAN)، پاس ورڈ، کیپچا کی تفصیلات درج کریں اور لاگ ان کریں۔
6- اس کے بعد آپ کا EPF اکاؤنٹ کا صفحہ کھل جائے گا۔
7- مینیج آپشن کو منتخب کریں جو اسکرین پر ظاہر ہوتا ہے۔
8- جوائنٹ ڈکلیریشن کا آپشن وہاں ظاہر ہوگا۔
9- وہاں آپ کو اپنا ممبر آئی ڈی اور وہ تفصیلات درج کرنی ہوں گی جنہیں آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
10- تمام مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ اور جمع کروانے ہوں گے۔
11- اگر آپ کی درخواست قبول ہو جاتی ہے تو تفصیلات مالک تک پہنچ جائیں گی۔
ایمپلائرس کو یہ کرنا ہوگا:
1- ای پی ایف سبسکرائبر کی درخواست موصول ہونے کے بعد، ایمپلائر کو درج ذیل کام کرنا ہوں گے۔
2- ایمپلائر کو اپنےایمپلائر آئی ڈی epfindia.gov.in پورٹل پر رجسٹر کرنا ہوگا۔
3- ممبر ٹیب پر کلک کریں۔
4- وہاں آپ کو جوائنٹ ڈکلیریشن چینج ریکویسٹ (Joint Declaration Change Request )کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔
5- ایمپلائر اپنا ریکارڈ چیک کر سکتا ہے اور ملازم کی درخواست کو منظور یا مسترد کر سکتا ہے۔ اگر ایمپلائر سبسکرائبر کی درخواست کو قبول کرتا ہے، تو یہ ای پی ایف او تک پہنچ جائے گا۔ اس طرح، آپ آسانی سے اپنے ای پی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات آن لائن تبدیل کر سکتے ہیں۔