نئی دہلی: اگر آپ بھی اپنے آدھار کارڈ میں کچھ اہم اپڈیٹس کروانا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں ہونے والی پریشانیوں سے نجات کے لیے اب لوگوں کو یہ سہولت پوسٹ آفس میں بھی ملے گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ آدھار مراکز پر لمبی لائنوں سے نجات دلانے کے لیے لیا ہے۔
انڈیا پوسٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق اب لوگ قریبی پوسٹ آفس جا کر اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کروا سکتے ہیں۔ اس کی فیس بھی وہی ہوگی جو آدھار سنٹر کی ہوگی۔
پوسٹ آفس میں کیا سہولیات ہیں؟
حکومت ہند نے محکمہ ڈاک کے ذریعے ڈاک خانوں میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ کی خدمات شروع کی ہیں۔ محکمہ ڈاک کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پوسٹ آفس کے آدھار مراکز میں بنیادی طور پر دو طرح کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔