اردو

urdu

ETV Bharat / business

تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 8.4 فیصد - جی ڈی پی

GPD Growth Surge اس سہ ماہی میں زراعت، لائیو اسٹاک، جنگلات اور ماہی پروری گروپ کی سرگرمیوں میں منفی 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2022-23 کی اسی سہ ماہی میں یہ شرح 5.2 فیصد تھی۔

تیسری سہ ماہی
تیسری سہ ماہی

By UNI (United News of India)

Published : Feb 29, 2024, 7:41 PM IST

نئی دہلی: مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح 7.6 فیصد رہنے کی امید ہے اور دوسرے پیشگی تخمینہ کے ساتھ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی ترقی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں یہ شرح 8.4 فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ شرح 4.3 فیصد تھی۔

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) کے ذریعہ آج جاری کردہ دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق اکتوبر-دسمبر 2023 سہ ماہی میں جی ڈی پی 43.72 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40.35 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اس میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی 7.6 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 172.90 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے، جبکہ مالی سال 2022-23 میں یہ 160.7 لاکھ کروڑ روپے تھی اور شرح نمو 7.0 فیصد تھی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں تعمیراتی سرگرمیوں میں 10.7 فیصد اور مینوفیکچرنگ میں 8.5 فیصد اضافے کی وجہ سے جی ڈی پی میں 7.6 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.8 فیصد کی منفی نمو تھی۔ اسی طرح کانوں اور کان کنی کے شعبے میں بھی اس عرصے کے دوران 7.5 فیصد کی ترقی ہوئی ہے جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2022 میں یہ شرح 1.4 فیصد تھی۔ اس سہ ماہی میں تعمیراتی سرگرمیوں میں 9.5 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا اور یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اسی سطح پر تھی۔ بجلی، گیس، پانی کی فراہمی اور دیگر یوٹیلٹی سروسز کی سرگرمیوں میں تیسری سہ ماہی میں 9.0 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 8.7 فیصد تھا۔

اس سہ ماہی میں زراعت، لائیو اسٹاک، جنگلات اور ماہی پروری گروپ کی سرگرمیوں میں منفی 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2022-23 کی اسی سہ ماہی میں یہ شرح 5.2 فیصد تھی۔ تیسری سہ ماہی میں تجارت، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور براڈکاسٹنگ سروسز گروپ کی سرگرمیوں میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.2 فیصد تھا۔ اس عرصے کے دوران فنانس، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات میں 7.0 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی میں یہ شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈیفنس اور دیگر سروسز میں تیسری سہ ماہی میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترقی کی شرح 8.2 فیصد تھی۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details