نئی دہلی: ماریشس کے نائب صدر میری سیرِل ایڈی بوئیسیزن 19ویں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، انڈیا-افریقہ بزنس کنکلیو میں شرکت کے لیے پیر کو نئی دہلی پہنچے۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے گرمجوشی سے ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ میری سیرِل ایڈی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں رندھیر جیسوال نے کہا، 'بھارت میں خوش آمدید! ماریشس کے نائب صدر میری سائرل ایڈی بوائسیزن 19ویں سی آئی آئی انڈیا۔افریقہ بزنس کنکلیو میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں!'
19 واں سی آئی آئی انڈیا۔افریقہ بزنس کنکلیو 20-22 اگست کو نئی دہلی میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ سی آئی آئی انڈیا۔افریقہ بزنس کنکلیو کے 19ویں ایڈیشن کا مقصد افریقہ کی ترقی کے لیے ایک وسیلے کے طور پر کام کرنا اور علاقائی اور عالمی ویلیو چین انٹیگریشن میں انڈیا۔افریقہ شراکت داری کے کردار کو بڑھاوا دینا ہے۔