پریاگ راج:مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا۔ انہوں نے گذشتہ روز سنجولی مسجد معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کے درمیان اتحاد نے ہماچل پردیش میں سنجولی مسجد کے معاملے میں مسلم ویلفیئر کمیٹی کو جھکنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے یہ بات یہاں نینی علاقہ میں 'شلپ گرام' کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ہماچل پردیش پورے ملک کو یہ پیغام دیتا ہے کہ جب تک ہندو متحد رہیں گے، تب دنیا کی کوئی طاقت نہیں رہے گی، نہ کوئی گورا آئے گا اور نہ ہی یہاں کوئی مغل آئے گا، یعنی صرف ہندو رہیں گے۔ متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں رہے گی۔
واضح رہے کہ مسلم ویلفیئر کمیٹی نے جمعرات کو شملہ میونسپل کمشنر سے سنجولی میں مسجد کے غیر قانونی حصے کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے منہدم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔
اسی کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئےگری راج سنگھ نے کہا کہ ’’آج چاہے راہل گاندھی ہوں یا اکھلیش یادو، یہ 'ٹکڑے-ٹکڑے' گینگ کے لوگ مجرموں میں بھی ذات دیکھتے ہیں۔
دوسری طرف یوگی آدتیہ ناتھ مجرموں کو صرف مجرم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یوگی جی اور اکھلیش یادو میں یہی فرق ہے۔ اکھلیش نے اپنے دور اقتدار میں صرف ذات کو دیکھا اور غنڈہ گردی کی حوصلہ افزائی کی۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی گنیش پوجا میں شرکت کے بارے میں سنگھ نے کہا، "اگر ٹکڑے-ٹکڑے گینگ کے لوگ ٹوپی پہن کر حامد انصاری (سابق نائب صدر) کے گھر جاتے ہیں اور بقرعید پر موجود ہوتے ہیں، یہ بہت اچھا ہے۔
مزید پڑھیں: سنجولی میں شدید کشیدگی، مسجد کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج، مظاہرین کا پتھراؤ، ایک اہلکار زخمی
اگر کوئی رات کو دہشت گردوں کے لیے دروازے کھولتا ہے تو اروند کیجریوال، راہل گاندھی اور اکھلیش اسے پسند کریں گے، لیکن اگر کوئی جج کے گھر گنیش پوجا کے لیے جاتا ہے، تو انہیں برا لگتا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر، انہوں نے کہا، "کرپشن میں پھنسے یہ لوگ ضمانت پر رہا ہوتے ہیں اور 10 لوگوں کے ساتھ گلی گلی گھومتے ہیں جیسے انہوں نے آزادی کی جنگ لڑی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیجریوال نے ملک کے سامنے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کا حلف لیا تھا، انہوں نے اپنے بیٹے کی قسم کھائی تھی۔ آج کیجریوال کی پوری حکومت بدعنوانی میں پھنسی ہوئی ہے۔