نئی دہلی: عالمی یوم خواتین کے موقع پر پی ایم مودی کا نے ملک کی مہنگائی سے پریشان خواتین کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ پی ایم مودی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ خوش خبری دی ہے۔ پی ایم مودی نے لکھا، آج یوم خواتین کے موقع پر ہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف ناری شکتی کی زندگی آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔ یہ قدم ماحولیاتی تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پورے خاندان کی صحت بہتر ہوگی۔
ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ایم مودی کا تحفہ - Womens Day 2024
عالمی یوم خواتین کے موقع پر پی ایم مودی کا نے ملک کی مہنگائی سے پریشان خواتین کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ پی ایم مودی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
By ANI
Published : Mar 8, 2024, 9:20 AM IST
|Updated : Mar 8, 2024, 9:39 AM IST
جمعرات کو مرکزی کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں بھی اجولا اسکیم کو ایک سال تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا فائدہ ملک کے عوام کو ہوگا۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت نے اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی گیس سلنڈر پر 300 روپے کی سبسڈی کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ اس سے تقریباً دس لاکھ مستفیدین کو فائدہ ہو گا۔ اجولا اسکیم کے تحت 12 سلنڈروں پر سبسڈی ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: