اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

Historical Events of February 13 ہندوستان کی تاریخ میں آج ہی کے دن 13 فروری 1713 کو مغل بادشاہ جہاں دار شاہ کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ جبکہ عالمی تاریخ میں 13 فروری 1991 کو امریکہ کی جانب سے عراق پر کی گئی بمباری میں 334 افراد ہلاک ہوئے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 6:41 AM IST

Today in History
Today in History

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 13 فروری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔:

1575 ۔ فرانس کے بادشاہ ہینری سوئم کی ریمس میں تاجپوشی۔

1668 ۔ لزبن معاہدہ میں اسپین نے پرتگال کو تسلیم کیا۔

1693 ۔ امریکہ کے ورجینیا میں ولیم اینڈ میری کالج کا افتتاح۔

1713 ۔ مغل بادشاہ جہاں دار شاہ کا گلا دبا کر قتل ۔

1788 ۔ گورنر جنرل وارن هیسٹنگ پر برطانیہ کے ایوان زیریں میں ہندستان میں تشدد کے معاملے میں چلے مقدمہ سے بری ہوئے۔

1795 ۔ امریکہ میں پہلی اسٹیٹ یونیورسٹی شمالی کیرولینا میں کھلی۔

1856 ۔ برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے لکھنؤ کے ساتھ اودھ پر بھی قبضہ کیا۔

1879 ۔ مشہور مجاہد آزادی سروجنی نائیڈو کی پیدائش۔

1920 ۔ سوئٹزرلینڈ لیگ آف نیشنس میں شامل ہوا۔

1941 ۔ جرمنی میں نازیوں نے ہالینڈ یہودی کونسل پر حملہ کیا۔

1945 ۔ سوویت یونین نے جرمنی کے ساتھ 49 روز تک چلی جنگ کے بعد ہنگری کی راجدھانی بڈاپیسٹ پر قبضہ کیا جس میں ایک لاکھ 59 ہزار افراد مارے گئے۔

1959 ۔ بچوں کی پسندیدہ باربی ڈول کی خریداری شروع ہوئی۔

1966 ۔ سوویت یونین نے مشرقی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1974 ۔ غیر مطمئن نوبل فاتح الیگزینڈر سولجے نٹیسن کو سوویت یونین سے نکالا گیا۔

1984 ۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بحریہ کے لئے ممبئی میں واقع مجھگاوں بندرگاہ کا آغاز کیا۔

1990 ۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کو پھر سے ضم کرنے کی رضامندی دی۔

1991 ۔ امریکہ کی جانب سے عراق پر کی گئی بمباری میں 334 افراد ہلاک ہوئے۔

2001 ۔ وسطی امریکی ملک السلواڈور میں آئے 6.6 شدت والے زلزلے سے کم از کم 400 افراد لقمہ اجل بنے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details