اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کہانی دو ضمانتوں کی- ایک جو ہو گئی اور دوسری جو نہیں ہو پائی - A tale of two bailouts - A TALE OF TWO BAILOUTS

سال 2024 میں دو وزرائے اعلیٰ ایسے ہیں جن کو ای ڈی نے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔ ایک کو عبوری ضمانت مل گئی جب کہ دوسرے کو نہیں ملی۔ عدالت کا موقف ہے کہ دونوں وزرائے اعلیٰ کے کیس الگ الگ ہیں۔ تجزیہ نگار رتویکا شرما کہتی ہیں کہ دونوں کے ساتھ انصاف کرنے میں انصاف کیوں نہیں؟

A TALE OF TWO BAILOUTS
A TALE OF TWO BAILOUTS (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 4:48 PM IST

حیدرآباد: سال 2024 میں دو وزرائے اعلٰی (سی ایم) کو دیکھا گیا- ایک موجودہ وزیر اعلیٰ اور دوسرے سابق وزیر اعلیٰ- جن کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو رانچی میں بھارتی فوج کی زمین کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ سورین نے 31 جنوری کو اپنی گرفتاری سے قبل وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اروند کیجریوال، جو بدستور دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں، کو 21 مارچ کو، دہلی شراب کی ایکسائز پالیسی کے سلسلے میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ دونوں گرفتاریاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (سی ایم) کے حکم پر عمل میں آئیں، مرکزی ایجنسی جسے منی لانڈرنگ، اور غیر ملکی زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق جرائم کی تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے، اس طرح کے معاملات میں کاروائی کرتی ہیں۔ سورین اور کیجریوال دونوں نے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست کی تاکہ وہ جاری عام انتخابات میں مہم چلا سکیں۔ دونوں کی طرف سے ضمانت یا عبوری تحفظ کی درخواستوں کو ٹھکرا دیا گیا تھا۔ ان دونوں گرفتاریوں کے درمیان ایک مماثلت پائی جاتی ہے۔ مگر نتائج الگ الگ نکلے۔ کیجریوال کو سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی گئی ہے جبکہ سورین کی قید جاری ہے۔

  • کیجریوال کی رہائی کا سبب کیا ہے؟

10 مئی کو سپریم کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے کیجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ یہ حکم راؤس ایونیو کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے کیجریوال کی گرفتاری کو برقرار رکھنے والے احکامات/فیصلوں کے خلاف اپیل میں دیا گیا ہے۔

کیجریوال کو ضمانت دینے میں، جاری عام انتخابات نے عدالت کے ذہن پر بہت زیادہ اثر ڈالا۔ یہ عدالت کے مشاہدہ کرنے کے بعد اس ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ "لوک سبھا کے عام انتخابات اس سال سب سے اہم ہیں،" سپریم کورٹ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ عدالتیں ضمانت دیتے وقت کسی بھی شخص کے ساتھ جڑی خصوصیات کو مدنظر رکھتی ہیں اور اسے نظر انداز کرنا ایک طرح سے ظلم ہوگا۔ اس مقصد اور نظریے کے تحت، عدالت نے یہ نوٹ کیا کہ کجریوال کی صورت حال کا موازنہ کسی اور سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔"..کیجریوال کی درخواست یہ دیکھتے ہوئے کہ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھی ہیں، اس زاویے سے نظرِ ثانی کی گئی۔ عام آدمی پارٹی (جو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس یا I.N.D.I.A. کا حصہ ہے)، اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر انتخابات لڑ رہی ہے، اس نظریے کے تحت کیجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس نتیجے پر پہنچتے ہوئے، سپریم کورٹ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کیجریوال کے پاس کوئی مجرمانہ سابقہ ریکارڈ نہیں ہے، اور ان کی گرفتاری، قانونی حیثیت کے دائرے میں خود ہی ایک سوال پیدا کر رہی تھی۔

کیجریوال کو یکم جون تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ وہ 2 جون کو خودسپردگی کریں گے۔ ان شرائط کے تحت جن کے تحت انہیں ضمانت دی گئی ہے، وہ نہ تو چیف منسٹر کے دفتر اور دہلی سکریٹریٹ کا دورہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی سرکاری فائلوں پر دستخط کر سکتے ہیں۔ ان سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کیس میں اپنے کردار کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، کسی گواہ کے ساتھ بات چیت نہیں کرٰن گے یا کیس سے منسلک کسی بھی سرکاری فائلوں تک رسائی حاصل نہیں کریں گے۔

  • سورین کی رہائی کو کس چیز نے روکا؟

سیدھے الفاظ میں کہا جائے تو اس کا کوئی سیدھا جواب نہیں ہے! لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران 20 مئی کو جھارکھنڈ کی تین سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس پس منظر میں، یہ دلیل دی گئی کہ کجریوال کے کیس میں دو حقائق پر مبنی حالات اور ان کے ضمانتی حکم میں سپریم کورٹ کا استدلال سورین پر بھی پوری طرح سے لاگو ہوگا، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور ریاست جھارکھنڈ میں سورین کی اہمیت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے۔

تاہم، جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ، جنہوں نے کچھ دن پہلے ہی کجریوال کو ضمانت دی تھی، نے سورین کے لیے اسے مسترد کر دیا۔ بنچ نے ای ڈی کو جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سورین کی ضمانت عرضی کی سنوائی کو 20 مئی تک بڑھا دیا جائے، یہ دیکھتے ہوئے کہ جھارکھنڈ میں اس وقت تک پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جا چکے ہو نگے، اس پر سورین کے وکیل نے اصرار کیا اور معاملے کو 17 مئی کو سماعت کے لیے درج کرانے میں کامیاب ہو ئے۔

سورین کے وکیل نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت اور نمٹانے میں تاخیر پر بھی تنقید کی، جس نے بالآخر 3 مئی کو سورین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ تاہم ان میں سے کوئی بھی بات سپریم کورٹ کے نوٹس میں نہیں لائی گئی۔ بنیادی طور پر، ایک سیاست دان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی صلاحیت نے کجریوال کی رہائی کو یقینی بنایا، لیکن سورین کی نہیں۔ ان دونوں افراد کے درمیان ایک اہم فرق ہے کہ کیجریوال ابھی بھی دہلی کے وزیر اعلی بنے ہوئے ہیں،جبکہ سورین کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ خاص طور پر سپریم کورٹ نے سورین کو عبوری ضمانت کیوں نہیں دی، اس کی وضاحت یا جواز پیش کرنا مشکل ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک معاملے میں ایک منتخب سیاست دان کو آزادی دینے کے لیے اپنی صوابدید کا استعمال کیوں کیا اور دوسرے کیس میں نہیں- اس سوال کا جواب اس وقت مل سکتا ہے جب سورین کی ضمانت کی درخواست 17 مئی کو سماعت کے لیے آئے گی۔

اس بیچ میں، بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے پنجاب کے سابق وزیر جنگلات سادھو سنگھ دھرم سوت کو عبوری ضمانت دے دی ہے، تاکہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مہم چلا سکیں۔ دھرم سوت کو جنوری 2024 میں پنجاب کے محکمہ جنگلات میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ دھرم سوت کیس میں ہائی کورٹ نے کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر بھراسہ جتایا ہے۔

(مضمون نگار: رتوِیکا شرما، ودھی سینٹر فار لیگل پالیسی، نئی دہلی میں کام کرتی ہیں جہاں وہ چرخہ، ودھی کی وقف آئینی قانون ٹیم کی قیادت کرتی ہیں۔ ان کی موجودہ تحقیقی دلچسپیوں میں پارلیمانی جمہوریت، حلقوں کی حد بندی اور انتخابی اصلاحات کے موضوعات شامل ہیں۔)

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details