اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پہلی بار سول سروس آفیسر نے جنس تبدیل کی، اس آئی آر ایس آفیسر کو مس کی بجائے مسٹر کہا جائے گا - Anusuya to Anukathir Surya

سینئر انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر ایم انسویا اب ایم انوکتیر سوریا بن گئے ہیں۔ جنس کی تبدیلی کے بعد اب ان کا نام سرکاری دستاویزات میں تبدیل ہو جائے گا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:14 PM IST

پہلی بار سول سروس آفیسر نے جنس تبدیل کی
پہلی بار سول سروس آفیسر نے جنس تبدیل کی (Image Source: Linkedin)

نئی دہلی: سینئر انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر ایم انسویا نے اپنی جنس تبدیل کروا لی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ حکومت نے افسر کی سرکاری طور پر نام اور جنس تبدیل کرنے کی اپیل کو بھی منظور کر لیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی سول سروس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی افسر کو اس طرح جنس اور نام تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 35 سالہ انوسویا کسٹم ایکسائز اینڈ سروس ٹیکس اپیل اتھارٹی (سیسٹیٹ) حیدرآباد میں جوائنٹ کمشنر کے طور پر تعینات ہیں۔

درخواست وزارت خزانہ کو جمع کرائی گئی۔

وزارت خزانہ کے حکم کے مطابق، 2013 بیچ کے آئی آر ایس افسر ایم انسویا نے وزارت کو ایک عرضی پیش کی تھی۔ اس درخواست میں اس نے حکومت سے اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی حکومت نے منظوری دے دی۔ یہی نہیں حکومت نے اس سلسلے میں حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

سرکاری کاغذات میں نام تبدیل کیا جائے گا۔

اب ان کا نام تمام سرکاری دستاویزات میں بھی انوکتیر سوریا ایم کے نام سے جانا جائے گا۔ آئی آر ایس کے سینئر عہدیداروں نے اس حکم کو ترقی پسند بتایا اور حکومت کے فیصلے کی تعریف بھی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں صنفی شناخت کی یہ ایک تاریخی نظیر ہے۔

2013 میں کیریئر کا آغاز کیا۔

سوریا نے اپنے لنکڈ ان پروفائل میں بتایا کہ اس نے دسمبر 2013 میں چنئی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سال 2018 میں انہیں ترقی ملی اور ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔ گزشتہ سال ہی انہیں حیدرآباد میں پوسٹنگ ملی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details