نئی دہلی: پارلیمنٹ کا موجودہ بجٹ اجلاس ہفتہ تک ایک دن بڑھایا جا رہا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہاں یہ جانکاری دی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت 2014 سے پہلے اور بعد میں ہندوستانی معیشت کی حالت کا موازنہ کرتے ہوئے ایک 'وائٹ پیپر' پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا اور 9 فروری کو ختم ہونا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اپنی عبوری بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت 2014 سے پہلے اور اس کے بعد کی ہندوستانی معیشت کی حالت کا موازنہ کرتے ہوئے ایک 'وائٹ پیپر' جاری کرے گی۔