ترال (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کئی دیہاتوں میں عوام کو صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج نادر علاقے کی خواتین نے مقامی رابطہ سڑک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا اور ترال ستورہ سڑک پر ٹریفک کو کئی گھنٹوں تک مسدود کیا۔ خواتین علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلعت کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔
مظاہرین نے بتایا کہ نادر نام کے اس گاؤں میں پچھلے دو ماہ سے پینے کے پانی کی قلت ہے اور لوگ ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے صارفین کو جل شکتی محکمہ پانی فراہم نہیں کر پا رہا ہے۔
احتجاجی خواتین نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج صبح علاقے میں ایک شخص کی وفات ہوئی لیکن بدقسمتی سے کئی لوگ جنازہ نہیں پڑھ سکے۔ علاقے میں میں پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کی مانگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: ریشی پورہ میں پانی کا شدید بحران، مقامی آبادی جل شکتی محکمے کے خلاف سراپا احتجاج
سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں اور جل شکتی محکمے کے ذمہ داران کو طلب کیا۔ پی ایچ ای کے ایک آفسر نے بتایا کہ علاقے کو ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے اور اگر انہیں مزید ٹینکروں کی ضرورت پڑے وہ بھی انہیں فراہم کیا جائے گا۔