اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دل کی کامیاب پیوندکاری، بھارت کا دل اب پاکستان میں دھڑکے گا - Heart Transplant - HEART TRANSPLANT

پاکستان کے کراچی سے تعلق رکھنے والی عائشہ کا چنئی میں کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بھارتی لڑکے کا دل پاکستانی لڑکی میں ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ اس کے خاندان نے عائشہ کو نئی زندگی دینے پر ایم جی ایم ہیلتھ کیئر چنئی اور مقامی این جی او ایشوریام ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی پاکستان میں صحت کی ایسی سہولیات کے فقدان کی شکایت بھی کی۔

INDIAN HEART DONOR OFFERS NEW LEASE OF LIFE TO PAKISTANI GIRL
پاکستانی لڑکی عائشہ کا چنئی میں کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 5:43 PM IST

حیدرآباد: تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں ایک پاکستانی لڑکی کا کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے پاکستانی لڑکی میں بھارتی لڑکے کا دل ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔

پاکستان کے کراچی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی عائشہ راشن کے دل کی پیوندکاری ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن کی رہنمائی میں ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں کی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹرسٹ کی مدد سے یہ دل کی پیوند کاری بالکل مفت کی گئی۔

عائشہ 2014 سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہے، جب اسے ڈاکٹر کے آر بی اور ان کی ٹیم کی رہنمائی میں مشاورت کے لیے بھارت لایا گیا تھا اور اس کے دل کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ڈیوائس بھی لگائی گئی تھی لیکن بعد ازاں 2024 میں اس ڈیوائس میں کچھ مسئلہ ہوگیا۔

اس لیے گھر والے بچی کو علاج کے لیے بھارت لے آئے تھے۔ خاندان نے ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور چنئی میں ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے لیے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سفارش کی۔

جس کے بعد خاندان نے ڈاکٹروں کو مطلع کیا تھا کہ وہ مکمل طور پر دل کی پیوند کاری سے گزرنے کے لئے مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں نے مقامی ایشوریم ٹرسٹ (این جی او) کو مطلع کیا جس نے دل کے عطیہ دہندگان کا بندوبست کیا۔

رپورٹس کے مطابق دل کی پیوند کاری میں 35 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے جس کو چنئی کے اسپتال اور ایشوریم ٹرسٹ نے برداشت کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عائشہ کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور وہ جلد کراچی واپس لوٹ جائے گی۔

مریض کے اہل خانہ صحت کی جانچ کے لیے گزشتہ 18 ماہ سے بھارت میں ہیں۔بھارت میں کامیاب دل کی پیوند کاری کے بعد، لڑکی عائشہ راشن اور اس کے خاندان نے عائشہ کو نئی زندگی دینے پر ایم جی ایم ہیلتھ کیئر چنئی اور ایشوریام ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔خاندان نے پاکستان میں صحت کی ایسی سہولیات کے فقدان کی شکایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی، پاکستانی لڑکی کا اٹاری واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال

ABOUT THE AUTHOR

...view details