اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ بل پر اسٹالن اور ممتا بنرجی کی سخت تنقید - ONE NATION ONE ELECTION

مرکزی کابینہ نے ون نیشن، ون الیکشن بل کی سفارش کو منظوری دے دی، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ بل پر اسٹالن اور ممتا بنرجی کی سخت تنقید
’ایک ملک، ایک انتخاب‘ بل پر اسٹالن اور ممتا بنرجی کی سخت تنقید (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

حیدرآباد : مرکزی کابینہ کی جانب سے 'ایک ملک، ایک انتخاب' بل کو منظور کرنے کے فوری بعد ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف قومی سطح پر علاقائی آوازوں کو مٹائے گا بلکہ وفاقیت کو بھی ختم کردے گا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں سخت 'ایک ملک، ایک الیکشن بل' پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ناقابل عمل اور جمہوریت مخالف اقدام علاقائی آوازوں کو مٹا دے گا، وفاقیت کو ختم کر دے گا اور طرز حکمرانی میں خلل ڈالے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھو انڈیا! آئیے ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ بھارتی جمہوریت پر اس حملے کا مقابلہ کریں!"

یہ بھی پڑھیں: مرکزی کابینہ نے 'ون نیشن ون الیکشن' بل کو منظوری دے دی، پارلیمنٹ میں جلد ہی پیش کیا جا سکتا ہے

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ بل کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ترنمول کانگریس کی رہنما نے کہا کہ ’ایک ملک ایک انتخابات بل آئین کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کا ایک ڈیزائن قرار دیا۔ انہوں نے بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "یہ بل بھارت کی جمہوریت اور وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "ہمارے اراکین پارلیمنٹ اس سخت قانون سازی کی مخالفت کریں گے، بنگال کبھی بھی دہلی کی آمرانہ خواہشات کے سامنے نہیں جھکے گا۔"

جمعرات کو مرکزی کابینہ نے ون نیشن، ون الیکشن بل کو ملک میں لاگو کرنے کی سفارش کو منظوری دے دی۔ جس کا مقصد مقصد لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کو بتدریج ایک ساتھ منعقد کرنا ہے۔ توقع ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران اس بل کو پیش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details