ممبئی: آل انڈیا علما بورڈ کے صدر علامہ بنی حسنی نے وقف ترمیمی بل اور وقف املاک پر ادھو ٹھاکرے کے بیان استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اودھو ٹھاکرے کے وقف املاک پر فکر مند ہونے سے خوش ہیں۔ لیکن اب باقی سیکولر سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنا موقف ظاہر کرنا ہوگا۔ اس سے قبل اودھو ٹھاکرے نے وقف ملکیت پر اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وقف کی ملکیت کو کسی کے حوالے کرنا کبھی گوارا نہیں کروں گا۔ میں اس ملکیت کو کسی کو ہاتھ لگانے نہیں دوں گا۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو وقف بورڈ اور مندروں کی جائیدادوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیں گے۔
وقف ترمیم بل پراب سیکولر پارٹیاں اپنا موقف ظاہرکریں: علامہ بنی حسنی - Waqf Amendment Bill
آل انڈیا علما بورڈ کے صدرعلامہ بنئی حسنی نے وقف ترمیمی بل پر اودھو ٹھاکرے کے وقف کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اب دیگر پارٹیوں کو بھی اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اودھو ٹھاکرے نے وقف ترمیمی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ میں وقف کی ملکیت کو کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دوں گا۔
Published : Aug 18, 2024, 8:19 AM IST
|Updated : Aug 18, 2024, 2:34 PM IST
علامہ بنی حسنی نے وقف ترمیم بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے کبھی نافذ نہیں ہونے دیں گے اور وہ اُن سیاسی پارٹیوں سے جواب طلب کریں گے جو مسلمانوں کی خیر خواہی کے دعویٰ کرتے نظر آتی ہیں۔ یہی نہیں ہم بی جے پی کے لیڈران سے بھی بات چیت کریں گے، کیونکہ ہمیں وقف کے املاک کی حفاظت کرنی ہے۔
تحریک اوقاف کے بانی شبیر انصاری نے کہا کہ وقف ترمیم بل کو لیکر ہم نے ہر طبقے سے ہر ایک کو مدعو کیا۔ ہر ایک نے اس کی مخالفت کی ہے۔
شبیر انصاری نے مزید کہا کہ سیکولر پارٹیوں نے وقف املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں: اوقاف کی ملکیت کو حکومت اپنے قبضے میں لے لینا چاہتی ہے
شبیر انصاری نے کہا کہ وقف تحریک کا آغاز طویل عرصے پہلے کیا۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ اس تحریکِ کو آگے بڑھایا جائے اور اُن لوگوں کے خلاف محاذ کھڑا کیا جائے جو وقف کی حفاظت کے نام پر وقف کی ملکیت نیلام کر رہے ہیں۔