اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برنالہ میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم، 14 بچے زخمی - School bus and truck collide - SCHOOL BUS AND TRUCK COLLIDE

برنالہ-چندی گڑھ مین روڈ پر دھنولا کے قریب ایک تیز رفتار اسکول بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم کے بعد تمام زخمی بچوں کو سول اسپتال دھنولا میں داخل کرایا گیا ہے۔

برنالہ میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم
برنالہ میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 9:20 PM IST

برنالہ: چندی گڑھ مین روڈ پر دھنولا کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے اس خوفناک تصادم میں ڈرائیور اور مسافر سمیت 14 اسکولی بچے زخمی ہوگئے۔ راہگیروں کی مدد سے تمام زخمی بچوں کو سول ہسپتال دھنولا میں داخل کرایا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بس گرین فیلڈ کانوینٹ اسکول، ڈنگڑھ کی تھی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دھنولہ سے بھٹھل گاؤں جانے والی سڑک کے قریب ایک تیز رفتار اسکول بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بس ڈرائیور اور خاتون ہیلپر سمیت 14 کے قریب بچے زخمی ہوئے۔

اس حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بس ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گرین فیلڈ اسکول، ڈنگڑھ کی بس چلاتا ہے۔ آج صبح جب وہ بچوں سے بھری بس کے ساتھ اسکول جارہے تھے تو بس سامنے سے آنے والے کینٹر سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور نے بتایا کہ بس میں تقریباً 40 بچے سوار تھے، تاہم اسے یہ نہیں معلوم کہ کتنے بچے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بس اور کینٹر کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا۔ یہ حادثہ اسکول بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس حوالے سے سرکاری ہسپتال دھنولہ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام زخمی بچوں کا علاج کر دیا گیا ہے۔ تقریباً چار بچوں کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے سرکاری اسپتال برنالہ ریفر کیا گیا ہے۔ باقی تمام بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details