لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے لکھا کہ سپریم کورٹ، سی ای سی، ڈی جی پی کو اس حقیقت کا فوری نوٹس لینا چاہئے کہ مرزا پور، علی گڑھ، قنوج کے علاوہ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ اور پولس انتظامیہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، غیر قانونی طریقہ سے گھروں میں نظربند کر رہی ہے تاکہ وہ ووٹوں کی گنتی میں حصہ نہ لے سکیں۔ ہر کسی کو اپنی رائے کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے جب عدالت کے لگائے گئے کیمروں کے سامنے بھی کوئی بر سر اقتدار حکومت فراڈ کرنے کی جرات کرتی ہے۔