سنبھل: اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے، جو ایس پی وفد کی قیادت کررہے ہیں، نے کہا کہ ہم پہلے آنا چاہتے تھے لیکن ہمیں نہیں آنے دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پانچ افراد پولیس کی گولیوں سے مارے گیے۔
رکن پارلیمنٹ کے خلاف غلط مقدمہ درج:
اس کے علاوہ پولیس نے سنبھل تشدد کے سلسلے میں ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس بارے میں ماتا پرساد نے کہا کہ ایم پی ضیاء الرحمان کے خلاف درج مقدمات مکمل طور پر غلط ہیں۔
سنبھل تشدد کے بعد سماج وادی پارٹی نے تشدد میں مارے گئے پانچ لوگوں کے لواحقین کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا، لیکن جب ایس پی کا وفد ماتا پرساد پانڈے کی قیادت میں جا رہا تھا تو اسے لکھنؤ میں روک دیا گیا۔