اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ میں روڈ ویز بس اور کار میں تصادم، پانچ افراد ہلاک - ہریانہ

ہریانہ کے ریواڑی میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت سے افراتفری مچ گئی ہے۔ روڈ ویز کی بس اور کار کے درمیان تصادم میں کار میں سوار پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد روڈ ویز بس ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 11:29 AM IST

ریواڑی:ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں مہندر گڑھ روڈ پر سیہا گاؤں کے قریب آج (بدھ 6 مارچ) کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ روڈ ویز کی بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کار میں سوار تھے۔ سب لوگ شادی کی تقریب سے گھر لوٹ رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین بھی فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے۔ ساتھ ہی پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ حادثے کے بعد روڈ ویز بس ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔

  • ریواڑی میں سڑک حادثہ میں 5 کی موت:

حادثے کے بعد سڑک پر افراتفری مچ گئی اور طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق مرنے والے پانچوں افراد چرخی دادری ضلع کے رہنے والے تھے۔ یہ سبھی ریواڑی ضلع کے دھروہیرا شہر کے قریب تاتارپور گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ آج صبح وہ بلینو کار میں شادی کی تقریب سے واپس چرخی دادری جا رہے تھے۔

  • روڈ ویز بس اور کار کے درمیان تصادم:

راستے میں مہیندر گڑھ روڈ پر سیہا گاؤں کے قریب ان کی کار سامنے سے آرہی روڈ ویز کی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ حادثے کے وقت زوردار دھماکے کی آواز سن کر قریبی گاؤں والے فوراً موقع پر پہنچے اور بڑی مشکل سے سب کو گاڑی سے نکال کر ٹراما سینٹر میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹر نے پانچوں کو مردہ قرار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ابھی تک معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details