حیدرآباد: راموجی گروپ کے بانی و چیئرمین راموجی راؤ کی آخری رسومات آج رامو جی فلم سٹی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ راموجی راؤ کو اس ماہ کی پانچ تاریخ کو خرابی صحت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی۔ علاج کے دوران ہفتہ کی صبح 4:50 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔
قابل احترام کاروباری شخصیت اپنے انتقال سے چند روز قبل صحت سے متعلق پیچیدگیوں سے لڑ رہے تھے۔ راموجی راؤ کے جسد خاکی کو راموجی فلم سٹی میں ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا ہے، جہاں ارکان خاندان، دوست اور خیر خواہوں نے ان کا آخری دیدار کیا۔ اس کے بعد ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پر لے جایا گیا۔ آج ان کی رہائش گاہ سے آخری سفر شروع ہوا۔ وہاں سے ان کا جسد خاکی رامو جی فلم سٹی میں بنے اسمرتی ونم لے جایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ اسمرتی ونم انہوں نے اپنے لیے اپنی زندگی میں ہی بنوا لیا تھا۔