ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے وسن میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر - FIRE INCIDENT IN WUSSAN GANDERBAL

ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعے میں دو مکان مکمل طور خاکستر ہو گئے۔

گاندربل کے وسن میں آتشزدگی
گاندربل کے وسن میں آتشزدگی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2024, 7:08 AM IST

Updated : Dec 30, 2024, 10:34 AM IST

گاندربل کے وسن میں آتشزدگی (ETV Bharat)

گاندربل (فردوس احمد تانترے): جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دور ہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق آج دو پہر کو صوفی محلہ وسن میں غلام رسول ولد غلام حسن راتھر کے مکان میں آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے تیزی سے اس سے متصل دوسرے مکان کو بھی اپنی زد میں لیا۔

اس بھیانک واقعے میں آگ نے دونوں مکانوں کو زبردست نقصان پہنچایا۔ آگ کے نمودار ہوتے ہی مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو دی۔ تاہم آگ بجھانے والے عملے کے پہنچنے تک دو مکانوں کو کافی نقصان ہو چکا تھا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں موقعے پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاسی پورہ آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک تباہ

آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائر سروسز کو بروقت فون کر کے بلایا اور آگ بجھانے کی کافی کوشش کی تاہم آگ اس قدر خوفناک تھی کہ آگ پر قابو پانا ناممکن بن گیا اور مکان میں رکھے ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔ وہیں مقامی لوگوں نے متاثر خاندان کی مدد کے لیے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2024, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.