حیدرآباد: موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں شدت آگئی ہے، اس موقع پر راموجی فلم سٹی میں سیاحوں کی تفریح کا بہترین انتظامات کیا گیا ہے۔ گرمائی چھٹیوں کے جشن کو دوبالا کرنے اور انہیں یادگار بنانے کےلئے تفریح کا پورا انتظام کیا گیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کی آمد کے ساتھ خاندان کے ساتھ تفریح و ایڈونچر کے متلاشی معروف سیاحتی مرکز میں جمع ہوکر جشن میں ڈوبنے کےلئے تیار ہیں۔
راموجی فلم سٹی ہالی ڈے کارنیوال: اس موسم گرما کو یادگار بنانے کےلئے راموجی فلم سٹی تشریف لائیں طلوع آفتاب سے لیکر سورج ڈوبنے تک، راموجی فلم سٹی میں جشن کا ماحول رہتا ہے جہاں ہر عمر کے سیاحوں کےلئے بے شمار پرکشش مقامات کی سیر و تفریح کا منظم انداز میں انتظام ہے۔ چھٹیوں کا کارنیول، جو کہ حسین مناظر اور موہ لینی والی موسیقی کا عظیم امتزاج ہے جس کے ذریعہ دن بھر کی تفریح اور جوش کا وعدہ کیا جاتا ہے۔
سیاحوں کو نہ صرف موشن کیپچر سے واقف کروایا جاتا ہے بلکہ انہیں ورچوئل شوٹس جیسے پرکشش مقامات کی بھی سیر کرائی جاتی ہے۔ موسم گرما کی شدت سے پریشان افراد کےلئے رین ڈانس فلور ایک نعمت ثابت ہوگا جہاں مصنوعی بارش کے ذریعہ انہیں تازگی بخشی جائے گی۔ اس کے علاوہ یوریکا اسٹیج پر لائیو پرفارمنس سے سامعین کےلئے یادگار تجربہ رہے گا۔ یہاں گلو گارڈن کو شاندار روشنیوں کے ذریعہ چمکایا جاتا ہے جس سے کافی دلکش منظر رہتا ہے۔ راموجی فلم سٹی میں مختلف ترجیحات کے مطابق پیکجز کی ایک شاندار رینج پیش کی جاتی ہے تاکہ ہر سیاح کےلئے غیرمعمولی تفریحی تجربہ کو یقینی بنایا جاسکے۔
راموجی فلم سٹی ہالی ڈے کارنیوال: اس موسم گرما کو یادگار بنانے کےلئے راموجی فلم سٹی تشریف لائیں ایسے لوگوں کےلئے جو دن بھر زیادہ سے زیادہ جشن منانا چاہتے ہیں انہیں فل ڈے پیکیج صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کے ذریعہ تمام پرکشش مقامات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔ نان اے سی بس میں اسٹوڈیو ٹور۔ AC بس میں اسٹوڈیو ٹور، خصوصی شوز میں ایکسپریس انٹری، اور شاندار بفے لنچ جیسے فوائد حاصل کرنے اور اضافی لگژری سہولت کے لیے پریمیم پیکج میں اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔
ایسے لوگوں کےلئے جو دن کے آخر میں جشن میں شامل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں ان کےلئے شام کا پیکیج دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک فراہم کیا جاتا ہے، جس کے ذریعہ اسٹوڈیو ٹور اور ایک محدود کومبو ڈنر کی سہولت بھی رہے گی وہیں اضافی فوائد کے لیے پریمیم ایوننگ پیکج میں اپ گریڈ کرتے ہوئے بفے ڈنر اور خصوصی شوز میں ایکسپریس انٹری کا فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔
راموجی فلم سٹی ہالی ڈے کارنیوال: اس موسم گرما کو یادگار بنانے کےلئے راموجی فلم سٹی تشریف لائیں بچوں کے لیے موسم گرما کے خصوصی پیکجز بھی دستیاب ہیں، خاندان میں موجود کم عمر کے بچوں کی سیر و تفریح کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔ ہالی ڈے کارنیوال میں شامل ہونے کےلئے جلد ٹکٹ بک کروائیں، مزید تفصیلات اور ٹکٹ بک کروانے کےلئے ویب سائٹ www.ramojifilmcity.com پر جائیں یا 76598 76598 پر کال کریں۔ راموجی فلم سٹی میں اس موسم گرما کو یادگار بنانے کا موقع ضائع نہ کریں۔
راموجی فلم سٹی ہالی ڈے کارنیوال: اس موسم گرما کو یادگار بنانے کےلئے راموجی فلم سٹی تشریف لائیں