سلطان پور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں آج (20 فروری،منگل) سلطان پور کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ خصوصی عدالت نے راہل گاندھی کی ضمانت منظور کی ہے۔
محکمہ انصاف کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کی شکایت کے معاملے میں 20 فروری کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ راہل گاندھی پانچ سال قبل دائر کی گئی شکایت میں ابھی تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ عدالت نے قانون کے مطابق ان کے خلاف سمن/ نوٹس بھیجا تھا لیکن اس کے بعد بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔