اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی کی مسلم سماج سے اپیل، 'کسی کے کہنے پر فیصلہ نہ کریں' - PM MODI APPEAL TO MUSLIM - PM MODI APPEAL TO MUSLIM

لوک سبھا انتخابات کے درمیان ایک انٹرویو میں پی ایم مودی نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو لگتا ہے کہ وہ کسی کو بھی اقتدار میں لا سکتے ہیں اور کسی کو اقتدار سے ہٹا سکتے ہیں تو انہیں اس کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

پی ایم مودی
پی ایم مودی کی مسلم سماج سے اپیل، 'کسی کے کہنے پر فیصلہ نہ کریں' (تصویر: بی جے پی ایکس ہینڈل)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 10:48 AM IST

نئی دہلی: آج لوک سبھا انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہے۔ 93 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران پی ایم مودی کے ایک بیان پر سوشل میڈیا پر کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس میں انہوں نے مسلم کمیونٹی کو پیغام دیا ہے۔

ایک میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو بی جے پی کے بارے میں دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ اسے بی جے پی کے دفتر جانا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ انہیں وہاں سے کون نکالتا ہے۔

مسلمانوں کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو بھی اقتدار میں لا سکتے ہیں اور کسی کو اقتدار سے ہٹا سکتے ہیں تو انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔ پی ایم نے کہا کہ وہ ایسا سوچ کر اپنے بچوں کا مستقبل خراب کر رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ سعودی عرب میں یوگا نصاب کا حصہ بن چکا ہے، لیکن یہاں اگر ہم اسے کرتے ہیں تو اسے مسلم مخالف کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی مسلم ممالک کا سفر کرتا ہوں تو وہ مجھ سے یوگ کے بارے میں پوچھتے ہیں اور وہ اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

مسلمانوں سے مزید اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا ملک ترقی کر رہا ہے لیکن اگر آپ کی برادری احساس محرومی محسوس کر رہی ہے تو وہ اس کی وجوہات پر غور کریں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جو فوائد آپ کو کانگریس کے دور میں ملنا چاہئے تھے وہ ملے یا نہیں، آپ کو صرف اس لئے بندھوا مزدور کی طرح زندگی نہیں گزارنا چاہئے، کہ کوئی آپ کو ڈرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details